اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ترابی فرد نے ایران کے شمالی شہر فومن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب ماضی میں امام خمینی اور اس وقت رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت میں آگئے بڑھ رہا ہے اور اس وقت یہ انقلاب دنیا کے لئے عزت،وقار۔اقتدار اور عظمت کی علامت بن چکا ہے ۔۔ ڈپٹی اسپیکر محمد حسن ترابی فرد نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے ولایت فقیہ کے نظام سے استفادہ کرتے ہوئے یہ مقام اور مرتبہ حاصل کیا ہے ۔ ایران کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر کا مذید کہنا تھا کہ سامراجی اور طاقت کے زور پر اپنی بات منوانے والی طاقتوں کے مقابلے کے لئے طاقت کا حصول ضروری ہے اور ایران اسی راستے پر گامزن ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲