12 نومبر 2014 - 04:06
صہیونی حکومت غاصبانہ قبضہ فوری ختم کرے:محمودعباس

فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سربراہ نے فلسطین کی سرزمینوں میں غاصب صہیونی حکومت کے قبضے کے خاتمے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمود عباس نے نے آج فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سابق سربراہ یاسر عرفات کی دسیوں برسی کے مراسم میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلسطینی انتظامیہ اسی مہینے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غاصبانہ قبضے کے خاتمے کی درخواست کرنے والی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم عالمی کنوینشنوں اور تنظیموں میں شامل ہوجائیں۔
اس درمیان فلسطین کے اعلی مذاکرات کار صائب عریقات نے بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ 1967 کی میں فلسطین مملکت کی تشکیل اور صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے پر مبنی مجوزہ مسودہ سامتی کونسل میں پیش کرنے کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ کہ دنیا کے 130 ملکوں نے جن میں زیادہ تر یورپی ممالک شامل ہیں، فلسطینی مملکت کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲