11 نومبر 2014 - 14:10
امریکی جیلوں میں سیاہ فام کی اکثریت

امریکہ کے ایک سرگرم سماجی کارکن نے کہا ہے کہ امریکی جیلوں میں سیاہ فام قیدیوں کی اکثریت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک سرگرم سماجی کارکن نے کہا ہے کہ امریکی جیلوں میں سیاہ فام قیدیوں کی اکثریت ہے۔ بروس ڈیکسن نے پریس ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اور ریاست پنسلوانیا میں یہ صورتحال زیادہ واضح ہے۔
 واضح رہے پنسلوانیا جیل میں ایک قیدی مومیا ابو جمال نے آج ایک خطا لکھ کر اس ریاست میں جیل کے نئے قانون پر اعتراض کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قانون کا مقصد قیدیوں کے حقوق کی پامالی اور انہیں سرکوب کرنا ہے۔ پنسلوانیا کی جیلوں کے لئے جو نیا قانون وضع کیا گيا ہے اس میں اٹارنی جنرل کو نامحدود اختیارات دئیے گئے ہیں جن کی رو سے وہ قیدیوں کا حق دفاع سلب کرسکتا ہے۔ مومیا ابو جمال امریکہ کے مشہورترین سیاسی قیدی ہیں جنہیں سیاہ فاموں کے خلاف تعصب کا شکار بنایا گيا ہے۔ ابو جمال نے ان اداروں کو منظم کیا تھا جو امریکہ میں حقوق کی یکسانیت کے لئے لڑ رہے ہیں۔ واضح رہے ماہرین کا خیال ہےکہ امریکہ میں آج بھی وسیع پیمانے پر نسلی امتیاز اور تعصب پایاجاتا ہے جس کا شکار سیاہ فام اور مسلمان ہورہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۳۲