اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی آج ایک وفد کے ہمراہ ماسکو گئے ہیں جہاں وہ اپنے روسی ہم منصب سرگئی کرینکو سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کی دستاویز پر بھی دستخط کریں گے۔ اس سے قبل ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا تھا کہ نئے ایٹمی بجلی گھر بنانے کے تعلق سے معاہدے کامسودہ آخری مراحل میں ہے اور آئندہ چند دنوں میں ایران اور روس دو ایٹمی بجلی گھر بنانے کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس ایٹمی بجلی گھروں اور فسیلی ایندھن سے چلنے والے بجلی گھروں کے میدانوں میں تعاون کررہے ہیں اور اس تعاون میں مزید توسیع لانا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲