اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے باخبر ذرائع نے اپنے ملک کے مغربی علاقے میں واقع صوبے حّجہ کی سینٹرل جیل میں قیدیوں کی جانب شورش کئے جانے کی خبر دی ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے حّجہ کی سینٹرل جیل میں ایک قیدی کی موت واقع ہوجانے سے جیل میں شدید ہنگامے اور تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ یمنی پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے قیدی پر یمن کے ایک فوجی افسر کو قتل کرنے کا الزام رہا ہے۔جیل میں ہونے والی شورش و ہنگاموں کے بعد بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکاروں کو جیل کے علاقے میں تعینات کردیا گیا۔ صورت حال اب قابو میں بتائی جاتی ہے۔ حّجہ جیل میں رونما ہونے والے تشدد کے واقعات میں تین قیدی اور تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲