اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال میں ایک تحقیقاتی مرکز کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پانچ "جوہری انجینئرز" کو ہلاک کر دیا ہے۔
نام نہاد سیرین آبزرویٹري فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ایٹمی انجینئرز پر اتوار کو دمشق کے مضافاتی علاقے برزه میں حملہ کیا گیا۔
تاہم شامی حکام نے اس واقعہ کے بارے میں کوئی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسی طرح کے حملے میں چھ افراد کو قتل کر دیا گیا تھا کہ جو اسی تحقیقاتی مرکز میں کام کرتے تھے۔
شام میں 2011 سے بحران جاری ہے۔ اس بحران میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز سمیت ہزاروں افراد کو قتل دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، شام میں جاری بحران میں اب تک 2 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
.......
/169