9 نومبر 2014 - 11:45
عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے، 5 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک

عراق کے مختلف شہروں میں 3 کار بم دھماکوں میں 5 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مختلف شہروں میں 3 کار بم دھماکوں میں 5 فوجیوں سمیت 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بغداد کے ضلع عمل میں 2 بم دھماکے ہوئے اوران دھماکوں کے نیتجے میں 9افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ رمادی میں خود کش حملہ آور نے فوجی چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 5 عراقی فوجیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے سے قبل چیک پوسٹ پر مارٹر گولے بھی فائر کئے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ شروع کردی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔ شدت پسندوں کی جانب سے مسلسل حملوں کے بعد مغربی اور عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی جانب سے داعش کے خلاف فضائی حملے انہیں شکست دینے کے لیے کافی نہیں اوراس کے لئے عراق کو اپنی فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کی کارگردگی میں بہتری لانا ہوگی۔

.......

/169