اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علامہ امین شہیدی نے پاکستان سے پچیس ہزار تکفیری دہشتگردوں کو بحرین بھیجے جانےکو ملک کے لئے بدنامی کا سبب قرار دیا اور کہا کہ اس اقدام کے معنی کسی ملک کے داخلی امور میں پاکستان کی مداخلت ہے۔
انھوں مزید کہا کہ انتہا پسند گروہوں کو بحرین بھیج کر منامہ کی ظالم منہ زور اور ڈکٹیٹر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف بحرینی شیعوں کا احتجاج اور تحریک بیداری کو روکا نہيں جاسکتا۔
واضح رہے کہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کی سرکوبی اور یلغار کےباوجود، آل خلیفہ کی جابر حکومت کے خلاف اورجائز مطالبات کے حق میں عوامی مظاہرے جاری ہیں۔
.......
/169