اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کواندھیروں سے نکالنے اور ترقی کے روشن راستے پر ڈالنے کے لئے پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ چین میں اربوں ڈالرز کے 19 معاہدے طے پاگئے جس میں دس ہزار چار سو میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا منصوبہ پہلا ہدف ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ چین میں پاکستان اور چین کے درمیان انیس معاہدوں پردستخط ہوچکے ہیں۔اور دوہزار پچیس تک مکمل کئے جانے والے ان منصوبوں پر پینتالیس ارب ڈالرز لاگت آئے گی، چونتیس ارب ڈالرز کے منصوبے توانائی کے شعبے میں شروع کئے جائیں گے،ان میں پہلے مرحلے میں دس ہزار چارسو میگاواٹ بجلی بنانے کے وہ منصوبے ہیں جن پرفوری کام شروع کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں چھ ہزار میگاواٹ کے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا جن میں گڈانی پاور پارک کا پراجیکٹ بھی شامل ہے، جب کہ گیارہ ارب ڈالرز انفرااسٹرکچر کے شعبے کے لئے مختص کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲