8 نومبر 2014 - 14:49
غزہ میں قیام امن کی اشد ضرورت

ایک فلسطینی عہدیدار نے غزہ میں امن کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ایاد البزم نامی اس فلسطینی عہدیدار نے غزہ میں تحریک فتح کے بعض رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائشگاہوں اور گاڑیوں میں،

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایک فلسطینی عہدیدار نے غزہ میں امن کی برقراری کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ ایاد البزم نامی اس فلسطینی عہدیدار نے غزہ میں تحریک فتح کے بعض رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائشگاہوں اور گاڑیوں میں، جمعے کے روز ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غزہ میں بدامنی کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا جائے گا اس لئے کہ اس علاقے میں قیام امن کی اشد ضرورت ہے۔ اس فلسطینی عہدیدار نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ مجرم عناصر کا تعاقب اور انھیں گرفتار کرکے سزائیں دی جائیں گی۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما اسامہ حمدان نے بھی فلسطین کی قومی حکومت کے وزیراعظم رامی حمداللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حالیہ واقعات کی ذمہ داری قبول کریں۔ انھوں نے اس سلسلے میں مکمل تحقیقات اور وزیراعظم کی جانب سے تحقیقات کے عمل کی نگرانی کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ غزہ میں جمعے کے روز تحریک فتح کے بعض رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائشگاہوں اور گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے دھماکے کئے ہیں۔ البتہ ان دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169