اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کونسل نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں مصر کو تقریبا تین سو سفارشات پیش کی ہیں جن کی رو سے مصر انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنا سکتا ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مصر کی حکومت کو چاہیے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ براسلوک کرنے والے پولیس اھلکاروں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ گرفتار شدہ افراد کو جسمانی ایذائيں نہیں پہنچائي جائيں گي نیز صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو فوری رہا کیاجائےگا۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسی مہینے اپنے جلسے میں مصر میں بہت سے گرفتار شدگان کو پھانسی کا حکم سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
.......
/169