اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ریاض مالکی نے آج بیت لحم میں کہا ہے کہ مسجدالاقصی پر صیہونی فوجیوں اور صیہونی انتھا پسندوں کے آئے دن کے حملے تشویشناک ہیں اور اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کو ہنگامی اجلاس بلانا چاہیے تاکہ اس سلسلے میں کوئي فیصلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اسلامی ممالک کے وزراء خارجہ مراکش میں رواں مہینے میں ایک اجلاس کرنے والے ہیں۔ واضح رہے مراکش کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات ہیں۔ دریں اثنا فلسطین کے دینی امور اور اوقاف کے وزیر یوسف ادعیس نے کہا ہےکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ کاروائيوں کے باوجود بھی عرب ملکوں کی خاموشی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی پرحملے کرکے مذہبی اختلافات کو ہوا دینا چاہتی ہے اور اسلامی و عرب ملکوں کی خاموشی سے صیہونی حکومت مزید گستاخ ہوچکی ہے۔
.......
/169