6 نومبر 2014 - 13:20
ایران کے اٹارنی جنرل: ایران، سکیورٹی کے لحاظ سے بہترین ملک

ایران کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان اور افغانستان کو اپنے ملکوں کو دہشتگردوں اور اشرار کے لئے جائے امن نہيں ہونے دینا چاہئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے اٹارنی جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی نے آج صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے بالخصوص ایران کے سرحدی علاقوں میں بعض خود فروش عناصر کے اقدامات اور ایران کو ناامن ظاہرکرنےکے دشمن کے مقاصد کے بارے میں کہا کہ تمام خطرات کے باوجود ، عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہوشیاری سے اسلامی جمہوریہ ایران، بہترین سیکورٹی صورت حال کا حامل ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رئيسی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کی انتظامیہ، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نیز شیعہ اور سنی عوام کی ہوشیاری اور تعاون سے علاقے میں قائم امن وچین کوسراہا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی اس وقت صوبہ سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان کے دورے پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169