5 نومبر 2014 - 13:40
آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر: اپنے مطالبات پر ڈٹا رہوں گا

سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر نے جنہیں سعودی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے، منگل کو اپنے خاندان کے لوگوں سے ملاقات میں کہا کہ مظاہرین کو چاہیے کہ پرامن طریقے سے اپنی مزاحمت جاری رکھیں اور پر تشدد کارروائیوں سے پرہیز کریں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر نے جنہیں سعودی عدالت سزائے موت سنا چکی ہے، منگل کو اپنے خاندان کے لوگوں سے ملاقات میں کہا کہ مظاہرین کو چاہیے کہ پرامن طریقے سے اپنی مزاحمت جاری رکھیں اور پر تشدد کارروائیوں سے پرہیز کریں ۔

شیخ نمر نے کہا کہ وہ اپنے نظریات پر ڈٹے ہوئے ہیں اور شاہی حکومت چاہے جتنا سخت رویہ اختیار کرے وہ سعودی عرب کے عوام کے لئے انصاف اور آزادی کے اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آیت اللہ نمر نے کہا کہ سعودی حکومت کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی صورت حال کا جائزہ اور ان کی آزادی کی کوشش کی جانی چاہئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے15  اكتوبر کو شیخ نمر کو جو جمہوری مطالبات کے ساتھ عوامی مظاہروں کی قیادت کرتے رہے ہیں، موت کی سزا سنائی ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی آیت اللہ نمر پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ نمر کو کچھ ہوا تو اس کے برے نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169