4 نومبر 2014 - 18:28
کربلا میں یوم عاشور کو لاکھوں کا اجتماع+ تصاویر

ستر لاکھ عراقی اور غیر عراقی عزاداروں نے آج کربلا میں امام مظلوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں عزاداروں اور سوگواروں نے حاضر ہو کر امام مظلوم کربلا کو ان کے جانثاروں اور فداکاروں کا پرسہ دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ستر لاکھ عراقی اور غیر عراقی عزاداروں نے آج کربلا میں امام مظلوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کربلا کے سکیورٹی افسر عثمان الغانمی نے کربلا کی سکیورٹی کے بارے میں بتایا کہ پچیس ہزار سکیورٹی اہلکار کربلا میں تعینات کئے گئے تھے جنہوں نے اس شہر کی امنیت کو بحال رکھا۔
کربلا میں آج لاکھوں افراد نے ظہر عاشورہ نماز حسینی ادا کر کے بتایا کہ کتنا خوبصورت ہے کربلا میں ظہر عاشور کو نماز عشق ادا کرنا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲