2 نومبر 2014 - 22:34
ایرانی عوام امریکہ پر اعتماد نہيں رکھتے - ظریف

اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ نےکہا ہے کہ ایران کے عوام امریکہ اور اس کی پالیسیوں پر اعتماد نہيں رکھتے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جو "استانبول پراسس" کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر تھے اس ملک کے سی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات ميں باقی بچے ہوئے دنوں میں کسی حتمی سمجھوتے کے حصول پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی دس فیصد، سخت و دشوار مرحلہ باقی ہے۔ ظریف نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کے عوام امریکہ پر اعتماد نہیں رکھتے کہا کہ اپنے وعدوں کا پابند رہنے میں امریکہ کا ریکارڈ اچھا نہیں رہا ہےاور یہی مسئلہ ایٹمی مذاکرات کے نتیجہ خیز ہونے میں اہم رکاوٹ بناہے۔ ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران چین کے ساتھ اچھے روابط کا خواہاں ہے اور یہ ملک گروپ پانچ جمع ایک میں شامل ایک رکن کی حیثیت سے ایٹمی مذاکرات کی پیشرفت میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور ایٹمی مسئلے ميں اپنا یہ رول جاری رکھے ہوئے ہے۔

.......

/169