اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف مزاحمت کرنے والے سنی قبیلے البونمر کے سردار شیخ نعیم الغود کے مطابق، شدت پسندوں نے جمعے کو صوبہ الانبار میں ان کے قبیلے کے 50 افراد کو اس وقت قتل کردیا جب وہ اپنے قصبے سے محفوظ مقامات کی جانب جا رہے تھے۔
الغود کے مطابق،کسی طرح ایک شخص داعش کے درندہ صفت دہشت گردوں کے پنجے سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، جس نے اس ہولناک واقعے کی اطلاع ان تک پہنچائی۔
قبیلے کے سردار کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 40 مرد، چھ خواتین اور چار بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب، سیکورٹی فورسز نے عراقی شہر رمادی کے نواح سے ایک اجتماعی قبر سے 35 لاشیں برآمد کی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے جب کہ ان کی آنکھوں پر بھی پٹیاں باندھی گئی تھیں۔
نعیم الغود اور سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ چند روز کے دوران داعش کے ہاتھوں مارے جانے والے البونمر قبیلے کے افراد کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔
.......
/169