2 نومبر 2014 - 07:15
بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے تشدد میں تیزی

بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے سیاسی رہنماؤں کے خلاف اپنے تشدد آمیز اقدامات میں شدت پیدا کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے سیاسی بنیادوں پر شخصیات کو قید کرنے کے سلسلے میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ سیاسی قیدیوں پر اپنے تشدد میں بھی شدت پیدا کردی  ہے۔
واضح رہے  کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کرتے ہوئے اور عوام کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنے کےساتھ ساتھ بحرین کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے رائے عامہ اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تشویش پھیل گئي ہے۔سنہ دو ہزار چودہ کے دوران ملک میں جمہوریت کی برقراری کی کوشش کرنے کی بناء پر بہت سے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بحرین میں جن شخصیات کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کرنے کے بعد قید کی سزا سنائی گئی ہے ان میں نبیل رجب ، زنیب الخواجہ اور غادہ جمشیر شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

اقوام متحدہ، غیر ملکی دہشتگرد عراق و شام میں داخل