31 اکتوبر 2014 - 11:33
فلسطینی عوام کے غیض وغضب کے خلاف، اسرائیل کارد عمل+ تصاویر

خبری ذرائع نے مسجدالاقصی سے صہیونی حکومت کی مشروط پسپائی کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  تسنیم نیوز ایجنسی نے عربی ذرائع سے رپورٹ میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی کی صورت میں آج جمعے کو مسجدالاقصی کے دروازے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسرائیل کی غاصب  حکومت نے مسجد الاقصی کو 1967 سے لیکر اب تک پہلی بار مکمل طور پر بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک انتہا پسند یہودی، مسجد الاقصی پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن نامعلوم افراد نےاسے فائرنگ کا نشانہ بنادیا جس کے بعد اسرائیل نے مسجد الاقصی کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ مسجد الاقصی کو بند کرنے کے خلاف عالمی سطح پر ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ مسجد الاقصی کے امام جماعت شیخ یوسف جمعہ سلامہ نے بیت المقدس ميں مسجد الاقصی کے دروازوں کو بند کرنے کے اقدام کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا  کہ یہ اقدام ممکن ہے کہ علاقے میں مذہبی جنگ کے آغاز کا سبب بن جائے۔ یہ جارحیت مسلمانوں کے پہلے قبلے اور ان کی دوسری اہم مسجد کے خلاف ہے، اور صہیونی حکومت اپنے اس اقدام کے ذریعے مسجد الاقصی کو زمان و مکان کے لحاظ سے صہیونیوں اور فلسطینیوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔ مسجد الاقصی کے امام  جماعت نے صہییونیوں کو خبردار کیا کہ وہ جلد از جلد مسجد الاقصی کے دروازے مسلمانوں کے لئے کھول دیں کیوں کہ اس کا تعلق مسلمانوں سے ہے اور انہوں نے ائمہ جماعت سے اپیل کہ وہ آج جمعے کو اپنے خطبوں کو مسجد الاقصی، بیت المقدس اور فلسطین سے مخصوص کریں کیوں کہ فلسطین مسلمانوں کا بنیادی مسئلہ ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲