اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کل اس ملک کی وزارت دفاع میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراقی فورسیز اور پیشمرگہ فورسیز نے گذشتہ ہفتے کے دوران، عراق کے مختلف علاقوں میں داعش کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ مسئلہ حوصلہ افزا ہے ۔ ہیگل نے مزید کہا کہ دارالحکومت بغداد میں 500 امریکی فوجی آج جمعے کے روز سے عراقی فوج کی ٹریننگ کا کام شروع کررہے ہیں اور امریکی وزارت دفاع کی یہ کو شش ہے کہ وہ اپنے مشیروں کو صوبۂ الانبار روانہ کرے ۔ واضح رہے کہ فرانس پریس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوج کے چیف، جنرل مارٹین ڈمپسی نے کل کہا ہے کہ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ عراقی حکومت کی مدد کے لئے اس ملک کو اپنے فوجی مشیر روانہ کرے لیکن اس سے پہلے، حکومت عراق، سنی قبائل کو مسلح کرنے کا وعدہ کرے۔ امریکہ دوہرے معیار کی پالسی اختیار کرکے، حکومت عراق کی مدد و حمایت کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایک طرف اس ملک کے قبائل کے درمیان تفرقہ ڈال رہا ہے تو دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش سے ٹھوس مقابلہ نہ کرنے کے اقدامات کے ذریعے عملا یہ ظاہر کررہا ہے کہ وہ حکومت عراق کی مدد و حمایت کے بجائے اسے کمزور کرنے کے درپئے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲