30 اکتوبر 2014 - 15:33
شمالي لبنان ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپريشن

لبنان کے شمالي شہر طرابلس ميں دہشت گردوں اور فوج کے درميان لڑائي جو جمعے کو شروع ہوئي تھي ختم ہوگئي ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لبناني فوج نے اعلان کيا ہے کہ شمالي لبنان کے شہروں طرابلس اور عکار پر فوج کا پوري طرح کنٹرول ہوجانے کے بعد ان علاقوں ميں لڑائياں بند ہوگئي ہيں ۔ لبناني فوج نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ فوج نے دہشت گردوں کے ساتھ ہونےوالي لڑائيوں ميں کم سے کم ايک سوباسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرديا ہے ۔ لبناني فوج نے اسي طرح شمالي علاقوں ميں تلاشي کي کاروائيوں ميں مزيد تينتيس دہشت گردوں کو گرفتار کرليا ہے جبکہ جنوبي شہر صيدا ميں دہشت گردي کا ايک منصوبہ ناکام بنادياہے ۔

لبناني فوج نے ساتھ ہي يہ بھي کہا ہے کہ شمالي شہر طرابلس کے اطراف سے بھي دہشت گردوں کا مکمل صفايا ہوجانے تک اس کي کاروائي جاري رہے گي ۔ لبنان کے اسپتال کے ذرائع نے خبردي ہے کہ جمعے کو شروع ہونےوالي لڑائي ميں کم سے کم بيس لبناني فوجي، عام شہري اور مسلح دہشت گرد مارے گئے ۔

.......

/169