اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ اسلام آباد موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں ایک گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 4 افراد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ اس سے قبل رواں ماہ 5 اکتوبر کو بھی امریکی ڈرون نے جنوبی وزیرستان کی ہی تحصیل شوال میں سرحدی علاقے کنڈغر میں ایک مکان کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی امریکا کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے کئے گئے۔ امریکہ کے یہ ڈرون حملے ایسی صورت میں کیئے جارہے ہیں کہ پاکستان کا کہنا ہے کہ ان حملے کی وجہ سے پاکستان کی فوج کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن متاثر ہورہا ہے اور اسلام آباد نے کئی مرتبہ سرکاری طور پر امریکہ سے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲