30 اکتوبر 2014 - 07:36
عراق میں داعش سے جنگ اور شام میں داعش کی حمایت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یہ نہيں ہوسکتاکہ عراق میں داعش سے جنگ کی جائے اور شام میں اسے مضبوط کیاجائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے بدہ کو تہران میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل یان الیاسون سے ملاقات میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ علاقے میں امن وثبات کا خواہاں ہے کہا کہ اسی بنیاد پر ایران اصولی طور پر دہشتگردی اور انتہاپسندی کامخالف رہا ہے۔
ایران کے وزيرخارجہ نے تمام ممالک بالخصوص خلیج فارس کےعلاقے کے ممالک سے دہشتگردی سے مقابلے کے لئے تعاون اور اشتراک عمل پر تاکید کی اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور مغربی ممالک سے سنجیدگی کا مطالبہ کیا۔
محمد جواد ظریف نے دہشتگردی اور انتہاپسندی سے مقابلے کے لئے ایک رویہ اختیار کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ  عراق میں داعش سے جنگ کا دعوی کیاجائے اور شام میں اسے مضبوط کیا جائے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے عراق اور شام میں جاری جھڑپوں پر تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک کے درمیان تعاون سے مسائل کوحل کیا جاسکتا ہے۔
الیاسون نے علاقے کے ممالک بالخصوص سعودی عرب سے گفتگو اور اشتراک عمل بڑھائے جانے کی ضرورت پرتاکید کی۔
انھوں نے علاقے کے مسائل کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو اہم قرار دیا اور اقوام متحدہ اور ایران کے درمیان صلاح ومشورہ جاری رکھنے پرتاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲