29 اکتوبر 2014 - 18:34
حمص میں دہشت گردانہ حملہ

شام کے شہر حمص میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کئي افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے وسطی شہر حمص میں آج ایک دہشت گردانہ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کئي افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی  اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ شہر کے الزہرا علاقے میں ہوا جس میں جائے وقوعہ کے آس پاس کی عمارتوں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر شامی فوج نے ریف دمشق کے مشرق میں واقع ایک اہم علاقے حوش الفارہ کو آزاد کرالیا ہے اور ایک دیگر علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ فوج کی اس کارروائي میں جبہۃ النصرہ کے 30 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲