اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مفتی اعظم قدس نے مسجدالاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کی سازشوں کی بابت خبردار کیا ہے۔ شیخ محمد حسین نے آج ارنا سے گفتگو میں کہا کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی اور قدس شریف کی پہچان بگاڑ کر اس پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی سازشوں پر خاموشی کو ناجائز قراردیا اور کہا کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ اور عرب و اسلامی ملکوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی مقدسات کے خلاف صیہونی حملوں کا سدباب کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ قدس کے مفتی اعظم نے کہا کہ مسجد الاقصی سے یہودیوں کے خطرے کو دور کرنا ہر مسلمان کا فریضہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲