25 اکتوبر 2014 - 10:58
حکومت آل سعود، ایک ڈکٹیٹر حکومت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے رکن محمد بیاتیان نے کہا ہےکہ سعودی عرب کے اقدامات علاقے اور عالم اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  محمد بیاتیان نے آج تہران سے شایع ہونے والے اخبار آرمان میں اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ آل سعود کی حکومت ایک ڈکٹیٹر حکومت ہے جسے عوام کی ذرہ برابر حمایت حاصل نہیں ہے اور وہ پٹرول و ڈالروں سے اپنے تخت و تاج کی حفاظت کررہی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آل سعود کی حکومت دہشتگردوں کو پال رہی ہے اور اسی کی طرف سے القاعدہ، داعش، طالبان اور جبھۃ النصرۃ جیسے دہشتگرد گروہوں کی حمایت ہورہی ہے۔ اس مضمون میں آیا ہے کہ بعض عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب کے حکمراں پٹھو حکمراں ہیں اور انہیں عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے اور نہ ہی عوام نے انہیں منتخب کیا ہے۔ محمد بیاتیان نے لکھا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ علاقے کے مظلوم عوام کی حمایت کی ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲