23 اکتوبر 2014 - 12:00
صہیونی فوجیوں کےہاتھوں انیس فلسطینی شہری گرفتار

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی شہریوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کم سے کم انیس فلسطینیوں کوگرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے صبح الخلیل ، بیت لحم، اورشمالی غرب اردن کے بعض علاقوں پر حملہ کرکے سترہ فلسطینی جوانوں کوگرفتارکرلیا ہے۔
فلسینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے آج صبح مشرقی بیت المقدس کے محلے سلوان سے بھی دو فسلطینیوں کوگرفتار کیا ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق فلسطین کی قومی حکومت کے ترجمان ایھاب بسیوسو نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی کی قومی حکومت اکتوبر کے آخرتک سرکاری اہلکاروں کی تنخواہیں ادا کردےگی۔
واضح رہے کہ غزہ پٹی کے سرکاری ملازمین کوکئی مہینوں سے تنخواہیں نہيں ملی ہیں جو غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں ہونے والے جانی ومالی نقصانات کےپیش نظر، ملازمین کے لئے بہت سےمسائل پیدا ہونے کا باعث ہے۔

.......

/169