اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی کے دورۂ تہران کے موقع پر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، عراق میں مختلف گروہوں کو ایک دوسرے سے قریب کرکے دہشتگرد گروہ داعش کے مقابلے میں حکومت عراق کی مدد کرسکتا ہے۔ میری ہارف نے پریس کانفرنس میں ایرانی حکام سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ ایران و عراق، مشترکہ سرحدوں کے حامل ہیں اور ان دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں اور عراق میں اگر حیدرالعبادی قاعدے سے حکومت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ ایک اہم بات ہوگی اسلئے کہ اس سے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں انتہا پسند اور دہشتگرد گروہوں کے مقابلے کیلئے بارہا اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲