22 اکتوبر 2014 - 16:48
عراقی وزیر اعظم کی ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے دورۂ ایران میں آج مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اپنے دورۂ ایران میں آج مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران، دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ اور عراق کی سیکیورٹی کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرے کے مقابلے میں اس ملک کی حکومت اور عوام کیلئے اپنی ہمہ جہتی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم، عراقی قوم کے ساتھ ہے اور وہ اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گی کہ دہشتگرد گروہ، عراق کی آزادی، امن و سلامتی اور ارضی سالمیت کو نشانہ بناسکیں۔ اس ملاقات میں عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی عراق میں امن و استحکام کی برقراری میں ایران کے کردار کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ دہشتگرد گروہوں کا مقابلہ کرنے میں عراق کیلئے ایران کی حمایت، بہت زیادہ موثر ثابت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم اپنے دورۂ ایران میں مقدس شہر قم بھی گئے جہاں انھوں نے حضرت فاطمۂ معصومہ(س) کے حرم مطہر میں زیارت کی اور اس شہر میں مختلف مراجع کرام سے ملاقاتیں بھی کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲