اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری موخررکھنے کا فیصلہکیا گیاشرکاء نے اجلاس میں متفقہ رائے دیتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفے قبول کرنے سے بحران پیدا ہوگا، استعفے فی الحال قبول نہ کیے جائیں۔بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرانا بھی مشکل ہوگا۔اجلاس میں طاہرالقادری کے دھرنا ختم کرنے کو خوش آئند قراردیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے بھی سیکھ کر آگے بڑھیں گے، دھرنوں سے نمٹنے کےلیے بہت صبرسے کام لیا،صبرکاپھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے، امید ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا بھی خوش اسلوبی سے اختتام پذیرہوگا۔آئین اورجمہوریت کی بالادستی ملکی ترقی کا واحد راستہ ہے۔پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے استعفے قبول کرنے سے سنگین بحران پیدا ہوگا،بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنی چاہیے نہ کہ ضمنی انتخابات کی طرف جانا چاہیے،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری نظام چلتا رہے۔
.......
/169