22 اکتوبر 2014 - 07:41
امریکی ہتھیار داعش دہشتگردوں کے پاس پہنچے + تصویر

محصور شدہ شہر کوبانی میں عوام کے ساتھ جرائم کا ارتکاب کرنے والے داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں میں امریکی ہتھیار ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش نے ایسی تصاویر شائع کی ہیں جن میں دکھایاگیا ہے کہ، وہ ہتھیار جو امریکہ نے کوبانی میں عوامی فورسز کے لئے گرائے تھے وہ داعش دہشتگردوں کے ہاتھوں میں پہنچ گئے ہيں۔
امریکہ نے کوبانی شہر میں داعش کے محاصرے میں گرفتار شہریوں کی مدد کےلئے دو دن پہلےفضائی راستے سے ہتھیار بھیجے تھے۔
واشنگٹن پوسٹ نے اس سلسلے میں لکھا ہے کہ یہ ہتھیار اتفاقی طور پر داعش کے ہاتھوں میں پہنچے ہيں۔
نیشنل جرنل جیسے بعض ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ کے اتفاقیہ ہونے کے بارے میں شک و شبہے کا اظہار کیا ہے۔
درایں اثنا امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کےترجمان جان کربی نے اعلان کیا ہے کہ وہ داعش کی ویڈیو فلم کا جائزہ لیں گے۔ جان کربی نے اس سلسلے میں کوئی وضاحت نہيں کی کہ امریکی ہتھیار کس طرح کرد ملیشیا کے بجائے داعش دہشتگردوں کے پاس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ زیر محاصرہ کوبانی شہر ایک مہینے سے داعش کے حملوں کے نشانے پر ہے۔
مغربی ممالک اپنے دعوؤں کے باوجود اپنے فضائی حملوں سے کوبانی کے اطراف کے علاقوں میں داعش دہشتگردوں کاراستہ تک نہيں روک سکے ہيں۔

.......

/169