اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف علمائے دین منجملہ شیعہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین مرزا یوسف حسین اور اسی طرح علامہ جعفر سبحانی اور علامہ شبیر حسن طاہری نے شہر کراچی میں شیعوں کے دفاع کے زیر عنواں کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور پاکستان میں نواز شریف حکومت نہ صرف دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے بلکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی بھی نہیں کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ سنّی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تکفیری دہشتگرد گروہ ہیں جو مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور شیعہ مسلمانوں کے قتل عام میں بھی ان ہی گروہوں کا ہاتھ ہے۔ پاکستان میں چالیس سے زیادہ شیعہ جماعتوں اور گروہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی جیسے دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کرے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کے شیعہ و سّنی علماء نے دہشتگردوں کی مذمت کرتے ہوئے ان تکفیری عناصر کے خلاف سخت کاروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔
.......
/169