21 اکتوبر 2014 - 08:31
دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز

عراق کی وزارت دفاع نے صوبۂ بابل میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کے لۓ اس صوبے میں فوجی سازوسامان اور فوجی روانہ کردیۓ ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اتوار کے دن صوبۂ بابل کے شمال میں واقع جرف الصخر کے علاقے میں فوجی سازو سامان اور فوجی روانہ کۓ جانے پرمبنی وزارت داخلہ کے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد جرف الصخر کے علاقے میں وسیع آپریشن کر کے اس علاقے سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے۔ دریں اثناء شمالی عراق میں واقع صوبۂ صلاح الدین کے آپریشن کے کمانڈر نے دہشتگرد گروہ داعش کے سرغنے عمر عیدان کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ بوطعمہ کے علاقے میں داعش کا سرغنہ عمر عیدان متعدد دہشتگردوں کے ساتھ ہلاک ہوا ہے۔

.......

/169