21 اکتوبر 2014 - 07:02
عراق میں بم دھماکوں کی حزب اللہ لبنان کی جان سے مذمت

حزب اللہ لبنان نے عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے کل رات ایک بیان میں عراق کے مختلف علاقوں خاصطور سے کربلائے معلی میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔ان ذرائع کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے اور تکفیری دہشتگردی، کہ جس کا مقصد گمراہ کن افکار کو فروغ دینا ہے، عراق میں بدامنی پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے۔ اس بیان میں تاکید کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اس قسم کے ہونے والے بم دھماکوں میں بےگناہ عام شہری مارے جارہے ہیں اور اس طرح کے وحشانہ اقدامات کرکے تکفیری دہشتگرد، اپنا مقصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ عراقی کے حکام اور عوام، اپنی مکمل قومی یکجہتی سے اپنے ملک کے خلاف اس قسم کی رچائی جانے والی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ واضح رہے کہ کل عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں ہونے والے بم دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ تعداد ان سے الگ ہے جو عراق کے دیگر شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں مارے گئے ہیں۔

.......

/169