20 اکتوبر 2014 - 11:27
شام کے شہر کوبانی میں 35 داعش دہشت گرد ہلاک

شام کے سرحدی شہر کوبانی میں سنی کردوں اور سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے تازہ جھڑپ میں 35 سلفی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ7 سنی کرد بھی مارے گئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرحدی شہر کوبانی میں سنی کردوں اور سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے درمیان خونریز لڑائی جاری ہے تازہ جھڑپ میں 35 سلفی وہابی داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ7 سنی کرد بھی مارے گئے ہیں۔ادھرداعش دہشت گردوں پر ان کے آقاؤں سعودی عرب اور امریکی اتحاد کے فضائی حملے بھی جاری ہیں لیکن مبصرین ان حملوں کو غیر مؤثر قراردے رہے ہیں اس سے قبل کوبانی میں سیکڑوں داعش دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ سنی کردوں نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے اس حملے کو بھی ناکام بنادیا جس میں داعش دہشت گردوں نے شامی شہر کوبانی کا ترکی سے سرحدی رابطہ کاٹنے کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق ترکی اب بھی داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ایک پریس کانفرنس میں سنی کردوں کو دہشت گرد قراردیا تھا۔ذرائع کے مطابق ترکی کی حمایت کے باوجود داعش دہشت گردوں کو مختلف محاذوں پر زبردست شکست و ناکامی کا سامنا ہے۔

.......

/169