اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ نئے صوبوں کے مطالبے سےکسی صورت میں دستبردار نہیں ہونگے. ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس میں نائن زیرو پر کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی جنہوں نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور پیپلز پارٹی کی قیادت کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ کارکن '' گو زرداری گو'' کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے. واضع رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف تسلسل کے ساتھ کی جانے والی تنقید، الطاف حسین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے، ایم کیو ایم کے خلاف روز بروز بڑھتے ہوئے جارحانہ اور غیر مہذبانہ طرز عمل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲