اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا : برطانوی اخبار”دی میل“ کے مطابق برطانیہ نے عمران خان کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد غلط استعمال ہو رہی ہے۔ برطانوی امداد پاکستان کے کرپٹ سیا ست دانوں کی جیب میں جا رہی ہے اور امیر پاکستانیوں کو ارب پتی بنا رہی ہے۔ موجودہ حکومت امدادی رقم کو اپنے خاندان کے افراد میں استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹ اسٹار عمران خان نے کہا کہ پاکستان برطانوی امدادی بجٹ کے ملٹی ملین پونڈ کو غلط استعمال کر رہا ہے۔ برطانوی امدادی رقم امیر پاکستانیوں کو مزید امیر بنانے کے لئے استعمال کی جا رہی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے محکمے کی طرف سے دیا جانے والا لاکھوں پونڈ بجٹ سے پاکستانی سیاست دان منافع کما رہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ برطانوی امدادی رقم ان لوگوں کے پاس جا رہی ہے جن کو اس رقم کی ضرورت نہیں اور مستحق لوگوں تک یہ رقم نہیں پہنچتی ۔ عمران خان ن کے مطابق امدادی رقم کا غلط استعمال کا مطلب یہ ہے کہ ہمارانظام اس رقم کو ٹھیک استعمال کرنے کے قابل نہیں۔ رقم کوفلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے لیکن وہ امیر ترین افراد کو مزید ارب پتی بنا رہا ہے۔
20 اکتوبر 2014 - 09:03
News ID: 645556
برطانوی اخبار”دی میل“ کے مطابق برطانیہ نے عمران خان کے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کو دی جانے والی برطانوی امداد غلط استعمال ہو رہی ہے۔ برطانوی امداد پاکستان کے کرپٹ سیا ست دانوں کی جیب میں جا رہی ہے اور امیر پاکستانیوں کو ارب پتی بنا رہی ہے۔