18 اکتوبر 2014 - 10:20
ایران اور پانچ جمع ایک کے درمیان سمجھوتے کا حصول ممکن

ایران میں سیاسی امور کے ماہر علی بیگدلی نے ویانا میں حالیہ جوہری مذاکرات کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے حصول کی ابتدا قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں سیاسی امور کے ماہر علی بیگدلی نے ویانا میں حالیہ جوہری مذاکرات کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے حصول کی ابتدا قرار دیا ہے۔
علی بیگدلی نے تہران سے شائع ہونے والے کثیرالاشاعت اخبار اعتماد کی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے پر دستخط کے لئے زمین فراہم ہوگئی ہے اور آئندہ ایک یا دو ہفتے کے دوران ہونے والے مذاکرات میں مثبت نتائج کے سامنے آنے کی توقع ہے۔
ایران کے معروف تجزیہ نگار نے تاکید کی ہے کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم نے ایران کی سرزمین میں یورینیئم کی افزودگی جاری رکھنے کے لئے، تہران کے مطالبات پر عمل درآمد کے لئے زور دیا ہے۔
علی بیگدلی نے کہا ہے کہ ایران نے ان مذاکرات میں معیّن مدت کے دوران تہران کے خلاف تمام پابندیوں کے منسوخ کیئے جانے کے اپنے مطالبہ کو دہرایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲