18 اکتوبر 2014 - 10:12
سعودی عرب کے القاعدہ نے داعش کا ساتھ متحد ہونے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب کے القاعدہ گروہ نے داعش کے ساتھ متحد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گرد گروہ  القاعدہ نے کل جمعے کے روز ایک بیان میں جسے اس نے ویب سائٹ پر شائع کیا ہے داعش گروہ سے مطالبہ کیا ہے وہ اختلافات کو بھلا کر ایک بار پھر القاعدہ سے وابستہ گروہوں کے ساتھ متحد ہوجائے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا القاعدہ گروپ، بین الاقوامی اتحاد کے مقابلے میں داعش کی حمایت کریگا۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے، نمائشی ہیں اور اسی سبب سے اس اتحاد کو کوئی پیشرفت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ جو سعودی عرب کی آغوش ميں پروان چڑھ رہے ہيں انہیں امریکہ، ملکوں کو تقسیم کرنے، مزاحمت کےمحور کو توڑنے اور اسرائیل کی حفاظت کے مقصد سے نئے مشرق وسطی کے قیام کے لئے استعمال کر رہا ہے اور داعش کے خلاف اتحاد تشکیل دے کر صرف واشنگٹن کے مدنظر اہداف کے دائرے میں دہشت گرد گروہوں کو کنٹرول کررہا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲