12 اکتوبر 2014 - 10:52
کاظمین اور الشعلہ میں کار بم دھماکے، 116 افراد شہید اور زخمی

عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع شہر کاظمین اور الشعلہ میں گزشتہ روز ہوئے بم دھماکوں میں ۱۱۶ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع شہر کاظمین اور الشعلہ میں گزشتہ روز ہوئے بم دھماکوں میں ۱۱۶ افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں کو بغداد کے شمال میں واقع الشعلہ علاقے میں منفجر کیا جس کے نتیجے میں ۲۸ افراد شہید اور ۴۰ زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ کاظمین میں ہوئے ایک کار بم دھماکے سے ۱۳ افراد شہید اور ۳۵ زخمی ہوئے ہیں
ادھر شمالی بغداد کے علاقے المشاہدۃ  کے ایک بازار میں ہونے والے دہماکے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے اس کے ساتھ تکریت شہر میں تین بم دہماکوں کے نتیجے میں 27 افراد مارے گئے ہیں اور  60 زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کے میڈیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہماکوں میں زخمی ہونے والے اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲