12 اکتوبر 2014 - 10:49
ایرانی پولیس کا طیارہ حادثہ کا شکار 7 افراد شہید

اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس کا ایک چھوٹا طیارہ کہ جو دارالحکومت تہران سے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان جارہا تھا، حادثہ کا شکار ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم کے اس چھوٹے ہوائی جہاز میں عملے کے تین ارکان سمیت سات افراد سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائےوقوعہ پر پہنچ گئی اور انہیں طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ساتوں مسافر شہید ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ زاہدان کی لال پوشان پہاڑی پر گر کر تباہ ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس طیارے میں تین سینئر پولیس اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور عملے کے تین اراکین سوار تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی یہ ٹیم، حالیہ دنوں میں سراوان میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کے لئے تہران سے زاہدان کے لئے روانہ ہوئی کہ طیارہ زاہدان کی پہاڑیوں میں فنی خرابی حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔
گزشتہ دنوں ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں دہشت گردوں نے چار پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا تھا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، سرحد پر سرگرم دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کررہا ہے۔

.......

/169