اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر کسی مستقل حکومت کو گرانا ناقابل قبول ہے۔ لاوروف نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ بین الاقوامی اصولوں پر استوار ہونا چاہیے اور دہشت گردوں کو بہانہ بنا کر کسی مستقل نظام اور حکومت کو گرانا روس کی نظر میں مردود اور ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ صرف داعش تک محدود نہیں بلکہ دہشت گردی کے دیگر عوامل کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے۔
.......
/169