9 اکتوبر 2014 - 05:31
یمن:سیکورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوئوں میں جھڑپیں، 29 افراد ہلاک

یمن میں سیکورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوئوں کے درمیان جھڑپوں میں 29 افراد مارے گئے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جنگجوئوں نے دارالحکومت صنعا کے جنوب میں واقع مختلف سرکاری دفاتر، محکمہ مواصلات اور وزارت تعلیم کی عمارتوں اور اسپیشل فورسز کے ہیڈکوارٹرز پر حملے کیے۔ یمن کی وزارت داخلہ کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں 15 حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ 14 سیکورٹی اہلکار بھی مارے گئے ، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ان جھڑپوں کی زد میں آکر 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

.......

/169