اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں اہل سنت کے نمائندے محمد قسیم عثمانی نے کہا ہے کہ ایران کے سنّیوں کو دہشتگرد گروہ داعش سے نفرت ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد قسیم عثمانی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں عراق اور شام میں دہشتگرد گروہ داعش کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے علاقے غزہ اور عراق کے علاقے شنگال کے بعد اب شام کے شہر کوبانی کی باری آگئي ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کےاس رکن نے مزید کہاکہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کوبانی شہر کے نتہے عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔
محمد قسیم عثمانی نے ایران کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف عراق کے کردوں کی مدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نہ صرف کوبانی کے عوام کی مدد نہیں کر رہا ہے بلکہ ان کو مدد دیۓ جانے کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے اور یہ افسوسناک امر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲