اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اور داعش کے سینکڑوں عسکریت پسندوں کے حملے سے قبل صیہونی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں واقع فوجی چوکیوں پر فائرنگ کی۔
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے فورا بعد مشرقی سرحد پر داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں نے حزب اللہ کی چوکی پر حملہ کر دیا۔
حزب اللہ کی جوابی کارروائی میں تقریبا دو درجن دہشت گرد ہلاک اور بڑی تعداد میں زحمی ہو گئے ہیں۔
لبنان کے ٹی وی چینل المنار کی رپورٹ کے مطابق، شامی سرحد کے نزدیک دہشت گردوں کے حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ نے تکفیری دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
اس حملے میں حزب اللہ کی جانب سے کسی جانی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ تکفیریوں کے حملے سے قبل جنوبی سرحدی علاقہ میں واقع شبعا میں فوجی چوکیوں کو صیہونی فوج کی طرف سے ہدف قرار دیا گیا، جس کے جواب میں لبنانی فوج نے بھی فائرنگ کی اور صیہونی فوجیوں کو عقب نشینی پر مجبور کر دیا۔
.......
/169