اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسکے موقع پر اخبار الحیات کو انٹرویو دیتے ہوئے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ عالمی کوششوں میں ایران کا شرکت کا مطالبہ کیا ہے۔ المانیٹور ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے میں ایران کی شرکت سے متعلق مصر کے موقف کے بارے میں کہا کہ اگر ایران دہشتگردی کی بیخ کنی کے عمل میں شامل ہونے پر تیار ہو تو وہ بھی عالمی برادری کا حصہ ہے اور ان کوششوں مثبت نظر سے دیکھا جانا چاہۓ۔ سامح شکری نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ان کو ایران کے علاقائي کردار پر تشویش لاحق ہے کہاکہ ایران ایک بڑا ملک ہے اور خطے میں اس کے مفادات موجود ہیں۔
6 اکتوبر 2014 - 10:21
News ID: 642546
مصر کے وزیر خارجہ نے دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ مصر سے مدد کا مطالبہ کردیا ہے۔