5 اکتوبر 2014 - 17:49
ایران اور عراق دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کررہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اور عراق دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران اور عراق دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔ رضا طلائي نیک نے العالم سے گفتگو میں کہا کہ ایران دہشتگردی کے مقابلے کے لئے مکمل طرح سے آمادگي رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے امن و استحکام کا تقاضہ ہے کہ ہر اس حلقے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے جن کی طرف سے علاقے کو خطرات لاحق ہیں خواہ وہ دہشتگرد ہوں غیر علاقائي ممالک یا صیہونی حکومت۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع نے داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد کے بارے میں کہا کہ دہشتگرد گروہوں بالخصوص داعش کےخلاف اس اتحاد کی کارکردگي مشکوک ہے، کیونکہ داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ برسوں سے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ امریکہ کا یہ اتحاد آج کس بنا پر دہشتگردوں سے مقابلے کےلئے اٹھ کھڑا ہوا ہے؟ طلائي نیک نے کہا کہ بعض ممالک جوامریکی اتحاد میں ہیں انہوں نے خود داعش کی مالی اور فوجی مدد کی ہے لھذا کس بنا پر یہ باور کیا جاسکتا ہےکہ یہ ممالک تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلہ کرنے میں سچے ہیں۔ ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ داعش کے خلاف امریکہ کا اتحاد ایک سیاسی قدم ہے جو دہشتگردی کے حامی ملکوں کو رائے عامہ کے چنگل سے نجات دلانے کےلئے  اٹھایا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن اھداف کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اس اتحاد کے اقدامات مشکوک ہیں کیونکہ صرف داعش پر حملہ نہیں کیا جارہا ہے بلکہ بعض مقامات پر نہتے عوام کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲