4 اکتوبر 2014 - 10:38
شام، درجنوں دہشت گرد ہلاک، مزید کئی علاقوں پر فوج کا قبضہ

دہشت گردوں کے خلاف شام کی فوج کی کاروائی جاری ہے جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شام کے سرکاری ٹی وی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے شمالی حلب کے کئی دہی علاقوں پر قبضہ کر لیا جس کے دوران درجنوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی دسیوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ان علاقوں اور یہاں پر موجود پہاڑیوں پر اپنا کٹرول مضبوط کر لیا ہے اور دیگر علاقوں میں پیشقدمی کے لئے تیار ہو رہی ہے۔

سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان علاقوں پر فوج کا پورا کنٹرول ہو گیا ہے اور فوج بارودی سرنگوں اور بموں کو برآمد کرکے ناکارہ بنا رہے ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اسی طرح درعا میں کے حی المنشیہ علاقے میں دہشت گردوں کی در اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا جس کے دوران کئی دہشت ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسی طرح فوج نے ریف دمشق کے حرستا اور جرود القلمون علاقوں میں دہشت گردوں کے تمام ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ حماۃ میں بھی فوج نے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر توپخانوں سے بمباری کی جس کے دوران کئی دہشت ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئی۔
.......

/169