اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق الزہراء کالج اسکردو کے پرنسپل سمیت سات طلباء و طالبات عید کی چھٹیاں گزارنے گاوں جا رہے تھے کہ کھرمنگ کمنگو میں انتہائی خطرناک چڑھائی سے بس بےقابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری اور تاحال لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ کالج کے پرنسپل شیخ عیسٰی طالبات کو چھوڑنے کالج کی بس میں جا رہے تھے کہ بس خطرناک اترائی سے دریائے سندھ میں جا گری ہے اور ابتک لاپتہ ہے۔ لاپتہ افراد میں شیخ عیسٰی کے علاوہ طالبات میں عالیہ، عابدہ، رضیہ، زہراء شامل ہیں جنکا تعلق کھرمنگ کمنگو سے بتایا جاتا ہے جبکہ ذوالفقار، یاسر اور علی رضا کلیم کا تعلق کھرمنگ پاری سے تھا اور ڈگری کالج اسکردو کے طالبعلم تھے۔ ذرائع کے مطابق کالج کے بس ڈرائیور سید امیر شاہ کا تعلق اسکردو گیول سے ہے۔ تمام گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم اسکردو سے روانہ ہو چکی ہے۔
.......
/169