3 اکتوبر 2014 - 11:48
ترکی کی پارلیمان میں داعش کے خلاف کارروائی کی قرارداد منظور

ترکی کی پارلیمان نے ملک کی فوج کو شام اور عراق میں داخل ہو کر دولتِ اسلامیہ (داعش ) دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کے حق میں قرار داد پاس کی ہے ترکی اس سے قبل داعش کے حامی ممالک میں شامل رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی پارلیمان نے ملک کی فوج کو شام اور عراق میں داخل ہو کر دولتِ اسلامیہ (داعش ) دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی میں شامل ہونے کے حق میں قرار داد پاس کی ہے ترکی اس سے قبل داعش کے حامی ممالک میں شامل رہا ہے۔ یہ قرار داد تین چوتھائی اکثریت سے منظور ہوئی جس کے تحت دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف آپریشن کے دوران بیرونی افواج کو ترکی کی سرزمین استعمال کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

ترکی بھی امریکہ کی سربراہی میں دولتِ اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ میں شریک ہونے کے لیے تیار ہوگيا ہے۔ جب پارلیمان میں اس قرار داد پر بحث ہوئی تو مظاہرین نے پارلیمان کے باہر احتجاج کیا لیکن ارکان پارلیمان میں سے 298 نے قرار داد کے حق میں جبکہ 98 نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔اس قرار داد میں ترک فوج کو شام اور عراق میں داخل ہو کر دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کرنے اور بیرونی افواج کو ترکی میں رہ کر اسی مہم میں شامل ہونے کے لیے قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔ پارلیمان کی قرار داد کی رو سے امریکہ کو دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی بمباری کے لیے جنوبی ترکی میں انسرلیک کے ہوائی آڈے استعمال کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ ترک عوام  نہیں چاہتے کہ ترکی امریکہ کی سرپرستی میں داعش کے خلاف عراق اور شام میں کارروائي کرے بہت سے ترک شہری بھی داعش دہشت گردوں کے ساتھ شامل ہیں۔

.......

/169